جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

ریاست مدینہ میں بچوں کے سامنے ان کی والدہ سے شرمناک حرکت کی گئی لیکن ریاست مدینہ کے مستری باہر کیوں نہیں نکلے؟سی سی پی او ملزمان کے سہولت کار ، وزیراعظم کو بھی حیران کن خطاب دیدیا گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ موٹروے پر جو خوفناک واقعہ پیش آیا کہ ایک خاتون سے ان کے بچوں کے سامنے شرمناک حرکت کی گئی ہم اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں ملزمان کو پاکستان کے قانون کے مطابق سزادی جائے ، سی سی پی او لاہو ر نے جو اس حوالے سے بیان دیا وہ قابل مذمت ہے ، ملزمان کے سہولت کاری

کی جارہی ہے ، سی سی پی او کے سہولت کاروں اور ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے ، پنجاب میں عمران خان وائسرائے کا راج ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایجنٹ ہیں جہاں ہر چار ماہ بعد آئی جی تبدیل ہوتا ہے ، وزیراعظم کا خاتون کے حق میں کوئی بیان نہیں آیا اس لئے ان کو طالبان خان کہا جاتا ہے ،ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں ،ریاست مدینہ میں بچوں کے سامنے ان کی والدہ سے شرمناک حرکت کی گئی لیکن ریاست مدینہ کے مستری باہر کیوں نہیں نکلے؟۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان اور پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ نذیر ڈھوکی،راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر نعیم کیانی اور ترجمان سیکرٹری جنرل نور الٰہی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نئے پاکستان کے حالات یہ ہیں کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور باقی پاکستان میں موٹروے پر ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ایک خاتون کی عصمت دری ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی اس کی پرزور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان کو پاکستان کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور نے جو بیان دیا ہے وہ قابل مذمت ہے اس سے ملزمان کو فائدہ پہنچایاجارہا ہے اور ان کی

سہولت کاری کی جارہی ہے اور سی سی پی او کی سہولت کاری کی وزیر اور مشیر کررہے ہیںہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے ساتھ سہولت کاروں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔ پاکستان میں کسی جگہ خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان وائسرائے کا راج ہے اور عثمان بزدار ایجنٹ ہیں جو ہرچار ماہ بعدآئی جی تبدیل کرتے ہیں ساہیوال سانحہ میں بھی سہولت

کاری ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ خاتون گھر سے کیوں باہر نکلی اس بیان پر خاتون کو قصور وار ٹھہرایا جارہا ہے اس موقع پر پلوشہ خان نے کہا کہ اس ملک میں خواتین نہیں مردوں کی بھی یہی صورتحال ہے پنجاب میں پولیس میں بغاوت ہوچکی ہے سی سی پی او لاہورنے جس طرح بیان دیا ہے اس طرح کا بیان اس طرح کا کسی افسر کا بیان میں نے پہلے کبھی نہیں سنا انہوں نے

کہا کہ خواتین اور مردوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے شہزاد اکبر کے گھر میں کسی خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ ہوتا تو پھر دیکھتے ان کا رویہ کیسا ہوتا انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی ریحام خان کی کتاب میں چیخیںنکلی ہوئی ہیں یہ دوسروں کے منصوبوں کا افتتاح کرکے خوش ہورہے ہوتے ہیں وزیراعظم کا موٹروے واقعہ پر کوئی بیان نہیں آیا اس لئے انہیں طالبان خان کہا جاتا ہے جو کچھ ہورہا ہے وہ

پہلے ستر سال میں نہیں ہوا پاکپتن میں ڈی پی او رضوان گوندل نے پیرنی کے خاندان کو روکا تو انہیں ایسی سزا دی گئی کہ وہ آج تک نوکری سے فارغ ہیں اسد عمر سے لیکر شہزاد اکبر تک سب سی سی پی او کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ہم چیف جسٹس آف پا کستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور مراد سعید کو بلایا جائے پوچھا جائے کہ مدینے کی ریاست میں ایسے واقعات

کیسے ہورہے ہیں ۔ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایسا لائحہ عمل بنائینگی کہ اس حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی ۔ اس موقع پر حسن مرتضی نے کہا کہ ہم نے موٹروے پر خاتون سے شرمناک واقعے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس دیا ہے اس سے پہلے بھی لاہور میں اس طرح کے واقعات ہوسکتے ہیں ایک ڈاکٹر کے ساتھ نرس کو گاڑی سے اتار کر اس

کی عصمت دری کی گئی گوجرانوالہ حافظ آباد اور ملتان میں عصمت دری کے واقعات سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ عصمت دری ہونے کے باوجود خاتون کو ہی ذمہ دارقراردیا جارہا ہے کہ وہ گھر سے کیوں نکلی اورگاڑی سے پٹرول کیوں ختم ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پر ریاست مدینہ کے مستری

باہر کیوں نہیں نکلتے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور عوام کو ریلیف پہنچا رہے ہیں جبکہ پنجاب میں بزدار کی شکل میں ایک بدمست بیٹھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو آئی جی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…