اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

موٹر وے کیس، کھوجیوں کو اہم شواہد مل گئے‎‎

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ موٹروے گوجرہ پورہ پر متاثر خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے متاثرہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ خاتون کے چہرے پر زخم آئے ہیں ۔ متاثرہ خاتون کے نمونے فرانزک لیب بھجوا د یے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے پر متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں خاتون کے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ مزید ٹیسٹوں کے لئےنمونے فرانزک لیب ارسال کردیے گئے، رپورٹ پانچ روزتک موصول ہو گی ۔ دوسری جانب موٹر وے پر متاثرہ خاتون کیس کی تحقیقات کے دور ان تفتیشی اہلکاروں کو واقعے کی جگہ سے متاثرہ خاتون سے چھینی گئی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی۔تفتیشی اہلکاروں کی جانب سے دونوں اشیا کو برآمد کرنے کے بعد فنگر پرنٹ کے تجزیئے کے لیے بھجوا دیا گیا ۔آئی جی پنجاب انعام غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 15 مشتبہ افرادکی پروفائلنگ کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 3 مختلف مقامات سے جیو فینسنگ کے لیے موبائل کمپنیز کے ڈیٹا کا تجزیہ ہو رہا ہے۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ لوکل کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ لے کر مشتبہ افراد کی شناخت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیموں کو لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے پر گشت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…