اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ موٹروے گوجرہ پورہ پر متاثر خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے متاثرہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ خاتون کے چہرے پر زخم آئے ہیں ۔ متاثرہ خاتون کے نمونے فرانزک لیب بھجوا د یے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے پر متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں خاتون کے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ مزید ٹیسٹوں کے لئےنمونے فرانزک لیب ارسال کردیے گئے، رپورٹ پانچ روزتک موصول ہو گی ۔دوسری جانب وٹروے پر متاثرہ خاتون کے حق میں خواتین سڑکوں پرنکل آئیں، جماعت اسلامی خواتین ونگ نے پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا ہے۔خواتین مظاہرین نے عورت کو تحفظ دو کے نعرے بھی بلند کیے۔خواتین کا کہنا تھا کہ موٹروے پر خاتون واقعے کی مذمت کرتی ہیں۔ ملک میں عورت کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ادارے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامنظر آتے ہیں،خواتین کی جانب سے سی سی ہی او لاہور کے بیان کی بھی مذمت کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی سی سی پی او لاہور کےمتاثرہ خاتون سے متعلق متنازعہ بیان کی مذمت کی ہے۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ ایک افسر نے متاثرہ خاتون پر سوالات اٹھائے۔اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان خود خاتون پر الزام لگانے کے مترادف ہے۔