اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

کیا بے شرمی ہے، اس کی ذہنیت پولیس کانسٹیبل والی ہے، گھناؤنے سوالوں کی وجہ سے کئی خواتین پولیس کو رپورٹ نہیں کرتیں، معروف اینکر نے سی سی پی او کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر عمران خان نے سی سی پی او کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وہ سی سی پی او لاہور کے بیان پر شدید برہم تھے، انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کہہ رہا تھا اس موقع پر اینکر نے کہاکہ کہہ رہے تھے کی گنجائش اب ختم ہو گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے سی سی پی او کا بیان چلایا جس میں انہوں نے خاتون کے رات بارہ بجے نکلنے کا ذکر کیا اور اکیلے

جانے پر اعتراض اٹھایا اور پٹرول کی بابت بھی بات کی۔ اینکر نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ میں سی سی پی اوہوں اس شہر کا دن میں میری ڈیوٹی ہوتی ہے رات کو میں سی سی پی او نہیں ہوتا لہٰذا رات کو کوئی عورت باہر نہ نکلے اور اگر نکلے تو اپنی حفاظت کا ذمہ خود اٹھائے، میں سی سی پی او ہوں جی ٹی روڈ کا، موٹروے پر جانے والی ہر عورت کسی درندے کا نشانہ بن سکتی ہے، اس کی ذمہ داری میں نہیں لوں گا کہ وہ موٹر وے پر جائے اور ہر عورت کو میں نصیحت کر رہاہوں وہ آئندہ جب بھی نکلے وہ اپنا پٹرول اچھی طرح چیک کر لے کیونکہ گاڑی رک گئی تو کسی درندے نے دیکھ لیا یا اس کو پکڑ لیا تو اس کے لئے میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، اینکر عمران خان نے کہا کہ کیا بے شرمی ہے اور اسی حرکت کی وجہ سے، اسی طرح کے گھٹیا سوالات اور الزامات کی وجہ سے اور پولیس کے اسی رویے کی وجہ سے ہماری بہت ساری خواتین جن کے ساتھ ظلم ہوتا ہے وہ پولیس کو رپورٹ بھی نہیں کرنے جاتیں، اسی طرح کے گھناؤنے سوالات سے ڈرتے ہوئے کہ وہ ہم سے یہ بھی پوچھیں گے کہ اور وہ ہمیں یہ بھی کہیں گے، جو عزت رہ گئی ہے اس کو بچاؤ اور اپنے گھر میں محفوظ رہو۔ سی سی پی او لاہور نے کانسٹیبل کی ذہنیت والی بات کی ہے۔ اور ان کی ترجمانی وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کر رہے ہیں، انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ سی سی پی او کی بات کا یہ مطلب نہیں تھا کہ

کسی کی دل آزاری کریں بلکہ ان کا کیا مطلب تھا اب یہ وزیراعظم کے مشیر بتائیں گے کہ سی سی پی او کا مطلب کیا تھا اور وزیراعظم کے مشیر کو پروٹوکول دینے کے لئے موجود ہوں گے سی سی پی او لاہور۔ یہ کیا چل رہا ہے اور یہ کس طریقے سے چل رہا ہے اور یہ کس طرح کے اسٹیٹمنٹ دیے جا رہے ہیں۔ معروف اینکر نے وزیراعظم کے مشیر اور سی سی پی او پر موٹر وے سانحہ پر کھل کر تنقید کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…