اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

ہمیں سبز باغ دکھا کر ہندوستان بلایا گیا مگر وہاں ہمیں ذلت کے سوا کچھ نہیں ملا، بھارت ہجرت کرنیوالا ہندو خاندان پاکستان واپس آ گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

گھوٹکی (این این آئی) گھوٹکی سے ایک سال قبل نقل مکانی کرکے ہندوستان جانے والے2 خاندان پاکستان لوٹ آئے۔پاکستان پہنچنے پر ہند برادری نے پاک سر زمین پر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل گھوٹکی کے علاقے سے

اپنی مرضی کے مطابق نقل مکانی کرکے ہندوستان جانے والے 2 خاندان واپس پاکستان لوٹ آئے پاکستان واپس پہنچتے ہی ہند برادری کے افراد نے سر زمین پاکستان کو سجدے کئے اور صحیح سلامت واپس اپنے وطن پہنچے پر خوشی میں ناچتے جھومتے رہے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ہجرت کرکے ہندوستان جانے اور واپس آنے والے ہند برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے نچلے طبقے کی ہند برادری پر زمین تنگ کردی ہے نہ عبادت گاہوں میں جانے دیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی آزادی ہے جبکہ پاکستان میں ہم بالکل آزاد ہیں اور آزادی سے اپنی عبادت گاہوں میں جاتے ہیں اور بلا خوف و خطر عبادات کرتے ہیں جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں سے ظلم کی انتہا کی جارہی ہے 70 سے زائد فیصد مسلمان جیلوں میں قید ہیں جبکہ پاکستان میں کوئی بھی ہندو اور اقلیت کا ایک بھی شخص بے گناہ قید نہیں ہے اور پاکستان میں سب کو ذاتی طور پر جینے کا حق حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…