لاہور( آن لائن )لاہورسیالکوٹ موٹروے پرواقعے نے جہاں موٹروے پر سکیورٹی کی صورتحال پر سوالات اٹھائے وہیں اب ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب کا موٹروے پر سیکیورٹی کیلئے خط منظرعام پرآگیا ہے۔
شعیب دستگیر نے سیکیورٹی کیلئے 28 جولائی کوخط لکھا تھا۔لیکن 2 ماہ کے بعد بھی موٹروے پر پولیس تعینات نہ ہوسکی، وفاقی سیکریٹری مواصلات نے آئی جی کے خط پر کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔اس سے واضح ہے کہ سابق آئی جی پنجاب موٹروے پر سیکیورٹی صوتحال سے واقف تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی کے لیے خط بھی لکھا لیکن وفاقی سیکریٹری مواصلات نے آئی جی کے خط پر کوئی ایکشن نہ لیا،جس کے نتیجے میں دو روز قبل خاتون کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا۔سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون موٹروے پرعصمت دری کا شکار بن گئی۔گذشتہ رات بھی موٹروے پر ڈکیتی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔لاہور اسلام آباد موٹروے پر ڈاکوں نے ناکہ لگا کر کئی مسافروں کو لوٹ لیا تھا۔ یہ واقعہ شیخوپورہ سے 3 کلومیٹر دور پیش آیا جہاں ڈاکوں نے سڑک پر درخت گرا کر اسے بلاک کیا ہوا تھا۔