اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

متاثرہ خاتون کی مدد کیلئے کال موصول ہوتے ہی کہا گیا متعلقہ علاقہ ہماری ذمہ داری میں نہیں آتا،ترجمان موٹروے

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان موٹرو ے محمودعلی کھوکھر نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون نے مدد کے لیے کال موٹروے پولیس کو ہی کی تھی اورکال موصول ہوتے ہی کہاگیا کہ متعلقہ علاقہ ذمہ داری میں نہیں آتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس کا کام

روڈ انجنیئرنگ ہے اور لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کو ہمارے حوالے نہیں کیا گیا یہی وجہ ہے کہ متعلقہ جگہ پر فورس تعینات نہیں تھی۔ترجمان موٹرو ے محمودعلی کھوکھر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فورس تعیناتی کا کوئی لیٹر نہیں آیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ موٹر وے واقعہ افسوسناک ہے اور موٹر وے پر ماضی میں ا س نوعیت کا واقعہ نہیں ہوا۔ذیشان اصغر کا کہنا تھا کہ 2بجکر47پر کال موصول ہوئی اور ہماری فورس وہاں پہنچ گئی۔ ہمیں جو شواہد ملے ہیں اس کیمطابق کام کررہے ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات اور تفتیش میں مصروف ہیں، کوشش ہے ملزمان کو جلد گرفتار کریں۔موٹروے پر ہونے والے زیادتی کے کیس میں ملزمان کی تلاش جاری ہے اوروزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔پولیس کی20ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں جب کہ متاثرہ خاتون اور حراست میں لیے گئے افراد کے سیمپلز فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔ پولیس نے اب تک15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…