اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر مسٹر یائو جنگ نے ملاقات کی چین کے سفیر نے سابق صدر سے صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ چینی سفیر نے کہاکہ آپ سی پیک کے بانی ہیں۔ یائوجنگ نے آصف علی زر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا اور ہماری پارٹی کے درمیان پرانا تعلق ہے ۔چین کے سفیر نے سابق صدر کو علاج کیلیئے چین آنے
دعوت دی ۔ سابق صدر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے موقف کی حامی ہے ،چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس پر پاکستان کے عوام کو فخر ہے ۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ کورونا کی وجہہ سے سے دونوں ممالک کے عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ، ملاقات کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔