جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد لاہور موٹر وے کیس، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر مراد سعید سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد لاہور موٹروے کیس پر پیپلزپارٹی نے وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر مراد سعید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلزپارٹی نے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا

معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ لاہور کے علاقے گجرپورہ موٹروے پر بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے، خاتون کے ساتھ اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، واقعے کی فوری تحقیقات کرکے واقعے میں ملوث درندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت نے پورے ملک کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، اہم شاہراہوں پر اس قسم کے واقعات سلیکٹیڈ حکومت کے لئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ رپورٹس کے مطابق بار بار درخواست کے باوجود اس شاہراہ پر موٹروے پولیس کو تعینات نہیں کیا جا سکا، کہا جا رہا کہ موٹروے پولیس کی بھرتیوں سے متعلق درخواست کو کئے بار مسترد کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اس تمام معاملے کی تحقیقات ناگزیر ہے، وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ وزیر اس واقعے کے بعد اپنی نااہلی قبول کر کے فوری مستعفی ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…