پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

datetime 10  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے دیگئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ڈلیوری یونٹ سرکاری اداروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کر رہا ہے اور وفاقی وزارت تعلیم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے ۔

جس کے بعد عوام کی شکایات کے ازالے پر کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 18افسران کے ڈیش بورڈز پر 542 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افسران نے عوامی شکایات کے حل میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔ سابق ڈی جی فیڈرل ایجوکیشن سے غیر تسلی بخش کارکردگی پروضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل ایجوکیشن اور پرنسپل ایف جی کالج ہوم اکنامکس سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔وزیراعظم آ فس کی جانب سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران عوامی شکایات کے حل اور شہریوں کی رائے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔گزشتہ ماہ بھی وزیراعظم آفس کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو 556حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے10 افسران کی کارکردگی رپورٹ دیکھ کر اظہار نارضگی کیا اور انہیں تنبیہ بھی کی تھی۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو پرفارمنس بہتر بنانے بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بصورت دیگر کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…