اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیاض الحسن چوہان کا ایک وفاقی وزیرکے دماغ میں ”بھوسہ” بھرا ہونے کا انکشاف حیران کن ، حافظ حسین احمدکے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کردیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2020 |

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات صوبہ پنجاب عزیزی فیاض الحسن چوہان نے ایک وفاقی وزیر کے دماغ میں” بھوسہ” بھرے ہونے کا انکشاف کرکے نہ صرف ہمیں حیران و پریشان کردیابلکہ اس حوالے سے ہماری معلومات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا۔

اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ وفاقی وزراء کی اکثریت کے اوپر کا ”چمبر” بلکل خالی ہے لیکن وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے تازہ انکشافات جوکہ سچی اودھم مصدقہ ہوگی کہ بعض وفاقی وزراء کے اوپر والے ”چمبر” کے خالی ہونے کی باوثوق تشخیص کی ، انہوں نے کہا کہ یہ ”سائنس اور ٹیکنالوجی’ ‘ کا ہی کمال لگتاہے کہ ”بھوسے” کے بل بوتے پر فلکیات کی گتھیاں سلجھائی جاتی رہی ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ایک انتہائی زیرک سیاست دان ہیں اور یہ شاید اس وجہ سے ہے کہ ان کی سیاسی تربیت کا آغاز ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ہوا ، انہوں نے کہا توقع ہے کہ وہ اسی انداز سے وفاقی دماغوں کا پوسٹ مارٹم جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…