اسلام آباد( آن لائن )چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک)کے تحت 720میگاواٹ کا پن بجلی کا پہلا کروٹ پن بجلی گھر منصوبہ 2021 میں مکمل ہو گا۔وزارت بجلی کے مطابق یہ بجلی گھر دریائے جہلم پر قائم کیا جا رہا ہے، صوبہ پنجاب کے علاقے کروٹ میں یہ پہلا پن بجلی گھر ہے جسے چین کی کمپنیاں چینی معیار کے
مطابق تعمیر کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سالانہ3 ارب 20 کروڑ کلوواٹ آور بجلی پیدا ہو گی جو 2017 میں پاکستان میں پیدا کی جانے والی پن بجلی کے 10فیصد کے برابر ہو گی۔ اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی پاکستان کے چالیس لاکھ سے زائد گھروں کیلئے کافی ہو گی جو 2021 میں فعال ہو جائے گا۔