اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔ ماسکو روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے کہاکہ روس کے وزیرخارجہ سے آج جمعرات کو ملاقات طے ہے،روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیداہوگئے ہیں،انرجی سیکٹرمیں روس سے باہمی تعاون پربھی بات ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت دو طرفہ گفتگوکیلئے
تیارنہیں ہے کیونکہ کشمیرکے معاملے پربھارت کمزور ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی چین کیساتھ گفتگوبھی حتمی نیتجے پرنہیں بڑھ رہی، ایس سی او فورم، ڈرگ ٹریفیکنگ،افغانستان میں قیام امن کیلئے کرداراداکرسکتاہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کارویہ خطے کے امن کوداؤپرلگارہاہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کوتیارنہیں ہے۔



















































