منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آئی جی پنجاب، انعام غنی کا تعلق خیبر پختواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے، وہ ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ان کاشمارپاکستان   قابل ترین  افسران میں ہوتا ہے، تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعینات ہونے والے انعام غنی کا شمارپاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، قابل ، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔ انعام غنی ان دنوںایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔

آئی جی پنجاب، انعام غنی کا تعلق خیبر پختواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے انہوں نے 1989میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی ۔ انکا تعلق سترہویں کامن سے ہے۔انہوںنے ایم اے پولیٹیکل سائنس، ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں ۔کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے CSAاورنیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیںجس کے بعد اے ایس پی (UT)، اے ڈی او ایف سی ، اے ایس پی پیپلزکالونی فیصل آباد،اے ایس پی سٹی فیصل آباد،اے ایس پی نواں کوٹ، لاہور کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے جس کے بعد انہوں نے یو این مشن پرموزمبیق میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خدمات سر انجام دیں ۔ وطن واپسی پر انعام غنی نے بطور ایس پی سائٹ ڈویژن ویسٹ کراچی ، ڈی پی او ہری پور، ڈی پی او کرک ، ڈی پی او صوابی، ڈی پی او مانسہرہ، ڈی پی او چارسدہ، ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباداورایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آبادکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔اس کے علاوہ انہوں نے ڈائریکٹر ایف آئی اے (این ڈبلیو ایف پی) ، ڈائریکٹر ایف آئی اے ایڈمن (ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد)، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد، ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختوانخواہ ، کمانڈنٹ ایف آئی اے اکیڈمی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد، ڈائریکٹنگ اسٹاف نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی اسلام آبادکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔

ایڈیشنل آئی جی پروموشن کے بعد انعام غنی نے بطور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سی پی او لاہور کے عہدے پر تعینات رہے جبکہ کچھ عرصہ قبل انہیں بطور ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے فرائض ادا کرر ہے تھے۔ انعام غنی نے آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی امریکہ،قونصلر لیبر اینڈ کمیونٹی ویلفیئر ایمبیسی آف پاکستان کویت میں بھی وطن عزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے۔

اپنے طویل کیرئیر کے دوران انعام غنی نے ملنے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن ، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کیا۔انعام غنی کو خیبر پختونخواہ ،پنجاب ، ایف آئی اے سمیت بیرون ملک بھی انتہائی اہم عہدوں پر پیشہ ورانہ فرائض ادا کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔انہوں نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن ، محنت اور فرض شناسی سے ادا کرکے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیاہے اور انکا شمار پنجاب پولیس کے نہایت پروفیشنل ، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…