پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نیب نے جعلی اکائونٹس کیس کی مکمل تفصیلات جاری کر دی 23 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع، آصف زرداری سمیت دیگر کتنے کیسوں میں نامزد ، بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن)نیب نے جعلی اکائونٹس کیس کی مکمل کارروائی کی تفصیلات جاری کر دی ہے جس کے تحت ملزمان سے پلی بارگینگ کے تحت 23 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں ،43 کیسز میں سے 10 احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر جبکہ12 کیسوں میں انویسٹی گیشن اور21 کیسز پر انکوائری جاری ہے،سرکاروں اداروں سے

ریکارڈ حاصل کر کے جلد دیگر ریفرنسز دائر کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے اپنی ایک رپورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کے ابتداء سے لیکر اب تک کی کارروائیاں، ملزمان کی گرفتاری اور احتساب عدالتوں میں دائر کیسز اور پلی بارگینگ کی مدد میں وصول کی گئی رقم کی تفصیلات جاری کر دی ہے جس کے مطابق جعلی اکاونٹ کے 43کل کیسز ہیں جن میں سے اب تک دس ریفرنسز احتساب عدالتوںمیں دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ 12کیسز انویسٹی گیشن کے مرحلے میں ہیں اور 21کیسز پر انکوائری جاری ہے۔ نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور ،اومنی گروپ، بلال شیخ، حسین لوائی سمیت 52ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ پلی بارگین اور اراضی کی مد میں اب تک نیب راولپنڈی نے 23ارب سے زائد کی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کر ادی ہے ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کل 64ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جن میں سے 12ملزمان مفرور ہیں جنہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ اٹھارہ ملزمان کو پلی بار گین قوانین کے تحت سزائیں دی گئی ہیں،قانون کے مطابق پلی بارگین کرنے والے ملزمان دس سال تک کسی سرکاری عہدے کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔ آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی فریال تالپوراور خواجہ انور مجید سمیت 186ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری 4 کیسز ، یوسف رضا گیلانی1 کیس، فریال تالپور1 کیس اور خواجہ انور مجید(اومنی گروپ) 9 کیسوں میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔وعدہ معاف گواہان کے سلسلہ سے لے کر مختلف اداروں سے ریکادڈ مصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور جلد مزید ریفرنسز فائل کئے جائیں گے ۔ ہسپتالوںسے ملزمان کی عدالتوں میں پیشیاں یقینی بنانے سے لے کر ملزمان کو بیرون ملک سے واپسی کیلئے نیب پرعزم ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…