ساہیوال(آن لائن) محکمہ ہائوسنگ کی لو انکم ہائوسنگ سکیموں میں اربوں روپے کی کر پشن کا انکشاف ۔ڈپٹی ڈائریکٹر عہدہ کے آفیسروں ،ھیڈ کلرک اورسپر ٹنڈنٹ اور ڈسٹر کٹ ہائوسنگ آفیسروں نے پانچ مرلہ،دس مر لہ اور کنال کے سینکڑوں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹس اپنے
رشتہ داروں کے نام الاٹ کر وا کر فروخت کر دیئے۔جس سے 110کروڑ روپے سر کاری خزانہ کی بجائے افسروں اور اہل کاروں نے اپنی جیبوں میں ڈال لئے ۔ انٹی کر پشن کی ایک ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کے دورا قتدار میں سر کاری پلاٹوں کی بندر بانٹ کی انکوائری کے دوران لو انکم ہائوسنگ سکیموں ساہیوال لو انکم ہائوسنگ سکیم نمبر1طارق بن زیاد کالونی،لو انکم ہائوسنگ سکیم نمبر2،لو انکم ہائوسنگ سکیم سکیم نمبر3فرید ٹائون ،لو انکم ہائوسنگ سکیم تین مر لہ ،لو انکم ہائوسنگ سکیم چیچہ وطنی اور لو انکم ہائوسنگ سکیم پاک پتن میں سر کاری پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد لوٹ مار کی ۔دوران انکوائری آفیسروں کی کر پشن اور سر کاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اینٹی کر پشن کی ٹیم انکوائری کے بعد ذمہ دار آفیسروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گی۔اس سلسلہ میں انکوائری آخری مر حلہ میں ہے۔