جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مستقبل میں کرونا وائرس بڑھا تو کیاکیا جائیگا؟ چاروں صوبے اپنی حکمت عملی سامنے لے آئے

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چاروں صوبوں کے حکومتی نمائندوں نے کورونا بڑھنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پرنظر ثانی کا عندیہ دے دیا۔ایک انٹرویو میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی مشاورت سے تمام فیصلے کیے گئے،

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی ایس او پیز طے کیے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں جائزہ لیں گے کہ چھوٹی کلاسز کھولنی چاہیے یا نہیں، ایک ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشکل ہوتا۔سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کورونا بڑھا تو فیصلہ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد کورونا کیس بڑھے تو اس کے مطابق فیصلہ کرنا پڑے گا، اسکول کے بچوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا چیلنج ہوگا اور پرائمری اسکولوں میں زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔خیبرپختونخواکے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسکولز کھولنے کے بعد آنکھیں بند نہیں کریں گے اور نگرانی کریں گے، بچوں کو ماسک پہنانا لازمی ہوگا اور اسکول میں بیمار بچوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ مرحلہ وار اسکول کھولنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ ایس او پیز دیکھ سکیں، بچوں کو گروپس میں بانٹا جائے گا تاکہ کلاسز میں رش نا ہو، کلاس میں بچے زیادہ ہوں اور جگہ کم ہو تو وبا پھیلنے کا خطرہ ہوگا۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ہم نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ اسکول کھلنے چاہئیں، تمام اداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے ایس او پیز طے کیے ہیں، اسکولوں میں ایس او پیز کی سختی سے نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد بچے آئیں گے۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…