جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرکے اپنے لئے مشکل کھڑی کرلی ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرکے اپنے لئے مشکل کھڑی کرلی اور انکو بھی مشکل میں ڈالاہے،جو گڑھا نوازشریف کیلئے کھودکر دھکا دیاگیاآج سب اس گڑھے میں گررہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر آپ سیاستدان یا آپکا نام نوازشریف ہے تو آپ کا کڑا احتساب ہوگا، اگر آپ کا نام کچھ اور ہے تو ہر جواب تسلی بخش اور کاروبار درست ہوگا،اگر عاصم باجوہ کے انیس ہزار ڈالر اٹھارہ سال میں چھ ارب تہتر کروڑ روپے بن جائے تو کوئی پوچھنے والا نہیں۔باہر بچوں کے کم وقت میں ترقی کو یہ تسلیم نہیں کرتے رہے آج اسی بات کا دفاع کررہے ہیں۔عاصم باجوہ کا استعفیٰ دینا درست اور وزیر اعظم کا منظور نہ کرنا غلط عمل ہے۔عمران خان کے پاس کوئی اصول نہیں صرف ہمارے خلاف بغض تکبر اور نفرت ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی ،آٹا اور ادویات ڈکیتی میں مافیا نے پانچ ارب اکٹھا کرکے وزرا کو دیااس پر کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔ خان صاحب کہتے اگر کسی سیاستدان کا سیاست میں کاروبار بڑھے تو زیادتی ہے تو عاصم سلیم باجوہ کے جواب پر وہ کیسے مطمئن ہوگئے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اثاثوں کے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔بچے ماں باپ سے علیحدہ اپنا کاروبار کریں تو والدین کا ان سے کوئی تعلق نہیں والی بات سے متفق ہیں۔بچوں کے والد کانام عاصم سلیم باجوہ ہو تو انکے بچے خود مختار اگر بچوں کا والد نوازشریف ہو تو منی لانڈرنگ ہے۔کس نے کنٹینر پر چڑھ کر کہا نوازشریف کے بچوں کی کمائی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ہے اب وہ عاصم باجوہ کے بچوں کی کمائی پر کیوں خاموش ہیں۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…