جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

سرکاری زمینوں کی فروخت کا سلسلہ شروع، 5 املاک نیلام، اس رقم سے کس چیز میں معاونت ملے گی، حکومتی وزیر کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزارت نجکاری کے زیرانتظام اسلام آباد میں سرکاری اداروں کی پانچ املاک پندرہ کروڑ چونسٹھ لاکھ پچاس ہزارروپے میں نیلام ہوگئیں وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کا ترقیاتی پروگرام قرض پر چل رہا ہے وزیر نجکاری

محمد میاں سومرونے کہا کہ سرکاری املاک کی فروخت سے قرض اور اخراجات کم کرنے میں معاون ہوں گی۔وزارت نجکاری کے زیر انتظام اسلام آباد میں سرکاری اداروں کی املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ وزیراعظم کی نجکاری میں گہری دلچسپی ہے،حکومت نے اس سال 19اداروں کی نجکاری کا ہدف رکھا ہے ان سرکاری املاک کی فروخت سے حاصل شدہ رقم قرض کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔مہمان خصوصی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تاریخی کام ہوئیساری وزارتوں سے املاک لیکرنجکاری کا عمل شروع کیا،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا،سرکاری کمپنیوں میں بہت کم منافع بخش ہیں ملک کا ترقیاتی پروگرام قرض پر چل رہا ہے۔نجکاری کمیشن کی جانب سے سرکاری زمینوں کی نیلامی کے پہلے مرحلہ میں پانچ سرکاری املاک کی نیلامی کی گئی جس میں زلزلہ بحالی و تعمیر نو اتھارٹی یعنی ایرا کی پیر سوہاوا کی زمین سمیت اسلام آباد کنٹری کلب میں واقع دو فلیٹس سینٹورس مال اور زیرو پوائنٹ میں دو فلیٹس کی نیلامی کی گئی ان املاک کی ریزرو قیمت چودہ کروڑ پانچ لاکھ پچیس ہزار روپے مقرر کی گئی تھی تاہم بولی سے پندرہ کروڑ چونسٹھ لاکھ پچاس ہزارروپے وصول ہوئے  ۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…