لاہور( این این آئی)محکمہ آبپاشی کی جانب سے جنوبی پنجاب میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے کوئی ڈیم نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے ۔ یہ انکشاف محکمہ آبپاشی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی فزیبلٹی اسٹڈی برائے ڈیم رپورٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق
وڈور ہل ٹورنٹ،مٹھاون ہل ٹورنٹ، چھاچھڑ ہل ٹورنٹ جو کہ نیسپاک نے مکمل کرنی ہے تکمیل کے قریب ہے۔فزیبلٹی برائے سمال ڈیم لنیری،سوراجو کہ سانگھڑ ہل ٹورنٹ پر واقع ہے جس کی تخمینہ لاگت 127.914 ملین روپے ہے اور زندہ پیر جو کہ سوری لنڈ ہل ٹورنٹ ٹرائیبل ایریا پر تجویز کنندہ ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق ضلع راجن پور میں کوہ سلیمان رود کوہیوں پر ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی کروائی گئی ہے جس کے مطابق کاہا اور چھاچھڑ رود کو ہی ڈیم بنایا جا سکتا ہے،کاہا رود کو ڈیم بنانے کیلئے واپڈا کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ چھاچھڑ کا 7500 ملین روپے کاپی سی ون گورنمنٹ کو جمع کرایا گیا ہے۔