اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی سینئر رہنما میر حیات تالپور انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما و سندھ اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی انتقال کر گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق 86سال کی عمر میں وفات پائی ۔ وہ رکن سندھ اسمبلی
میر طارق تالپور کے دادا تھے ۔ ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے اظہار افسوس کیا گیا اور ان کے بلند درجات کیلئے دعابھی کی گئی ہے ۔ میرحیات تالپور سات بار رکن سندھ اسمبلی رہے جن میں 1985، 1998، 1990،1993، 1998، 2008 اور 2013 کےانتخابات شامل ہیں۔