سیالکوٹ(این این آ ئی)ہندو خاندان نے اسلام کی حقیقت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔ بتا گیا ہے کہ آستانہ توحید آباد سے سید ہارون شاہ ، آستانہ رنگپورہ سے عابد حسین شاہ اور سید آصف گیلانی نے ہندو خاندان کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ مذہبی رہنماؤں نے نو مسلم خاندان کے نام بھی تبدیل کر دئیے ہیں، اب رخسانہ کماری کا نیا نام غلام فاطمہ ، رام کماری کا نور عائشہ،سیتا کماری کا
خدیجہ بی بی اور راج کمار کا محمد سبحان نام رکھا گیا۔بتایا گیا کہ رنگپورہ سیالکوٹ کا رہائشی یہ خاندان اسلام کی حقیقت سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوا ہے۔ شہری حلقوں نے نومسلم خاندان کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ معروف سماجی شخصیت حاجی محمد آصف وینس نے نو مسلم خاندان کی مالی معاونت بھی کی اور انہیں دین اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔