لاہور (این این آئی)پاکستان نے بون چیلنج 2030 میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے جو عالمی ماحولیاتی بحالی کی کاوش ہے جس کے تحت 35کروڑ ہیکڑ بنجر رقبے کو شجرکاری کی سرگرمیوں کے ذریعے بحال کیا جائے گا۔وزیر اعظم کے معاون
خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ عالمی اقدامات کے حصہ کے طورپر ملک کے مختلف حصوں میں 10لاکھ ہیکڑ بنجر زمین کی شجرکاری کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عالمی تسلیم شدہ پروگراموں اور منصوبوں جن میں ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام،پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو،کلین گرین پاکستان انیشیٹواور ریچارج پاکستان منصوبے شامل ہیں پرعملدرآمد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے 10لاکھ ہیکڑ بنجر زمین کی شجرکاری کے ذریعے پاکستان کے عزم کو حاصل کرنا ہے۔