پشاور(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریہ کا نام ہے،ملک کو محفوظ بنانے کے لئے نظام مصطفی لانا ہوگا۔ملک میں کرپشن عام ہے،وز یراور مشیر کرپٹ ہے ، کرپشن کی داستانے عام ہو چکی ہے، آج کل ایک مشیر کے استعفیٰ کا چرچا ہے،حکمران کہتے ہیں کہ رات گئی بات گئی۔پشاورخیبربازار میں تحفظ ختم نبوت جلسے سے
خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا تھا کہ قادیانی اسلام کے دشمن ہیں، ملک میں حساس جگہوں پرقادیانی موجود ہیں، ہماری حکومتیں امریکہ اور یہودیوں کو خوش کرنے کیلئے قادیانیوں کو نوازتے ہیں، اس حکومت نے آتے ہی معاشی کمیٹی میں قادیانی کو شامل کیاتھا، پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے نظام مصطفی لاگو کرنا لازمی ہے، سراج الحق کاکہنا تھا کہ ملک میں کرپشن عام ہے،وز یر اورمشیر کرپٹ ہے ، کرپشن کی داستانے عام ہو چکی ہے، حکمران غریب عوام کا استحصال کرکے اپنے بنک بیلینس میں اضافہ کررہے ہیں، آج کل ایک مشیر کے استعفیٰ کا چرچا ہے ، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ صحافی کو عدالت لایا جاتا تھا کہ سچائی کا علم ہو، عدالت سے رجوع اور نہ ہی اس ایشو سے متعلق کمیشن بنایا گیا، لیکن وزیراعظم عمران خان نے صرف ٹی وی پر آکر یہ کہہ دیا کہ مجھے مشیر کی صفائی قبول ہے، حکمران کہتے ہیں کہ رات گئی بات گئی، سراج الحق نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست کے قیام اور آئی ایم ایف سے رجوع نہ کرنے کی باتیں محض دکھاوا ثابت ہوئی، موجودہ حکومت اپنے تمام وعدوں سے مکر گئی ہے۔ موجودہ حکومت بھی واشنگٹن کی طرف دیکھتی ہے ۔ عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے موجودہ حکومت نے کچھ نہیں کیا ہے۔