اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت 15 ستمبر سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز مرحلہ وار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ پیر کو متوقع ہے۔ایک انٹرویومیں شفقت محمود نے کہا کہ پیر کو تمام صوبوں کے وزرا ء تعلیم کی
میٹنگ ہوگی۔وزیرتعلیم نے کہا کہ ہفتے بعد پرائمری کلاسیں بھی کھولنے کا ارادہ ہے، ایس او پیز کے مطابق طالب علموں کا ماسک پہننا لازم ہوگا۔شفقت محمود نے کہا کہ ایک دن کلاس کے آدھے طالبعلم آئیں اور اگلے دن دوسرے، سماجی فاصلہ رکھنے سے بچوں میں جراثیم کی منتقلی نہیں ہوسکے گی۔