لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ بیشتر علاقوں گرج چمک
کے ساتھ بارش کی توقع ہے تا ہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شمال مشرقی پنجاب‘بالائی خیبر پختونخواہ‘گلگت بلتستان‘کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ لاہور اور قصور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں ساہیوال‘بہاولپور‘بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے نیز شمال مشرقی پنجاب‘بالائی کے پی کے کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 25ملکی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور سٹی ایئر پورٹ پر2‘گوجرانوالہ میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب92فیصد رہا۔