جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

تین عیسائی خاندان کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل، فضاء اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ سے گونج اٹھی

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی) چونیاں کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں تین عیسائی خاندانوں نے اسلام قبول کر لیا۔قبول اسلام کی تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کو مبارک باد دی اور فضاء اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ سے گونج اٹھی تفصیلات کے مطابق چونیاں

کے نواحی قصبے گہلن ہٹھاڑ مسجد صوفی دین محمد والی میں قاری سلیم ساجد ربانی چیئرمین تحریک تحفظ نو مسلمین قصور کے زیر نگرانی و کاوش تین عیسا ئی خاندانوں کے چودہ مرد و خواتین اور بچوں نے اسلام قبول کر لیا۔ اسلام قبول کرنے والے چودہ افراد میں پانچ مرد سات خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔قبول اسلام اور کلمہ طیبہ پڑھانے کی سعادت پروفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع چیئرمین تحریک تحفظ نو مسلمین پاکستان نے ادا کی۔ اسلام قبول کرنے والے دو خاندان ضلع قصور کے شہر کوٹ رادھا کشن اور ٹھینگ کھتریاں جبکہ تیسرا خاندان میاں چنوں کے رہائشی ہیں۔قبول اسلام کی روح پرور۔عالی شان اور پر نور تقریب میں علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی کلمہ طیبہ پڑھنے اور اسلام قبول کرنے کے بعد خواتین کے نئے اسلامی نام نسرین،پروین، رمشاء، علشبہ، مسکان، عابدہ اور معافیہ رکھے گئے جبکہ دو بچوں کے نئے اسلامی نام ساجد اور ساجدہ رکھے گئے ہیں اسلام قبول کرنے والے مردوں کے نئے اسلامی نام ساغر، علی، محمد شاہد،محمد سلیم، محمد وقار رکھے گئے ہیں۔ تقریب میں دعاء خیر وبرکت کی سعادت مولانا محمد شفیع امیر مرکزیہ ضلع قصور نے حاصل کی۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…