پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

حالیہ سیلاب اور بارشیں کتنے انسانوں کی جان لے گئیں،زخمیوں کی بھی بہت بڑی تعداد، مزید کتنا نقصان ہوا؟ جانئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں219 افراد جاں بحق جب کہ 158 زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے

میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 219 افراد جاں بحق جبکہ 158 زخمی ہوئے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 15 جون سے اب تک بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 91 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، پنجاب میں 16، آزاد کشمیر میں10 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 158 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جن میں 37 کم عمر بچوں سمیت 25 خواتین و 96 مرد شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ملک بھر میں 10 سڑکیں، 10 پل، 2 ہوٹل، 3 دکانیں، 5 مساجد اور 6 پاور ہاؤسز کو بھی نقصان پہنچا جبکہ اس دوران 1340 مکانات کو مکمل جبکہ 1040 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…