کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی کارکن اور معروفی صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کو پر تربت میں حملہ، بلوچستان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ بلوچستان ٹائمز نے
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کے مارے جانے کی خبر بریک کی ہے، ان کاکہناہے کہ خاتون صحافی بولان ٹی وی پر مارننگ شو کر رہی تھیں اور وہ بلوچستان میگزین دزگوہر کی ایڈیٹر بھی تھیں، اس کے علاوہ وہ ایک سماجی کارکن اور آرٹسٹ بھی تھیں۔ نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ملک بھر کی صحافی برادری اور سماجی تنظیموں نے خاتون صحافی کے مارے جانے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور ان نامعلوم افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔