اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا، ایسے میں معروف سنگر اور برابری پارٹی
پاکستان کے چیئرمین جواد احمد کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے آج تک عمران خان سے زیادہ جھوٹا، خود غرض، بزدل اور بے شرم حکمران نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے بھی گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔ استعفی ٰمنظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پ اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ این آر او کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ۔ جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا! اب لو گے احتساب کا نام؟واضح رہے کہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے پیش کی گئی وضاحت اور ثبوتوں پر وزیراعظم عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا تھا اور استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔