کراچی(این این آئی)کراچی کے شہری اور سابق چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی انور شاہ نے بارش کا پانی محفوظ کرنے کیلئے پرانے طریقیسے 5 ہزار گیلن برساتی پانی ذخیرہ کرلیا۔انور شاہ نے بتایا کہ انہوں نے 10 فٹ گہرے اور 12 فٹ لمبے زیر زمین ٹینک میں بارش کا پانی محفوظ کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ فائبر اور پلاسٹک کے ٹینکس میں چھت پر لگائے گئے پائپس کے ذریعے بھی پانی محفوظ کیا گیا ہے ۔انور شاہ نے کہا کہ وہ یہ ذخیرہ پانی گارڈن میں پودوں کی ضرورت کے لئے استعمال کریں گے اور یہ پانی 3 ماہ سے زائد عرصہ تک ان کی اس ضرورت کو پورا کرسکے گا۔