جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

امریکی خاتون سنتھیا رچی نے وزارت داخلہ کا  ویزہ میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی خاتون سنتھیا رچی نے وزارت داخلہ کا ویزہ میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔ ہفتہ کو سنتھیا رچی نے وکیل عمران فیروز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ سنتھیا ڈی رچی نے کہاکہ ویزہ سے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے

باوجود وزارت داخلہ نے توسیع  مسترد کی۔سنتھیا ڈی رچی نے کہاکہ وزارت داخلہ نے نہ سنا نہ اپنے حکم میں وجوہات کا ذکر کیا، میرے خلاف حکم جاری کرنے سے قبل مجھے سنا جانا میرا قانونی حق ہے۔سنتھیا رچی نے کہاکہ سپانسر کی تبدیلی کی وجہ ورک/بزنس ویزہ کے لئے ایک اور درخواست دی، کورونا کی وجہ سے میری نئی درخواست پر کوئی فیصلہ نہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وزارت داخلہ نے ہائی کورٹ کے سامنے کہا نہ ریاست مخالف نہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں، میں نے بھی پاکستان میں کیس کئے ہوئے ہیں میرے خلاف بھی کیس چل ریے ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ ویزہ توسیع نہ دینے سے عالمی سطح پر تاثر جائے گا وزارت داخلہ جان بوجھ کر کیس کی پیروی سے روک رہا ہے، وزارت داخلہ نے حکم جاری کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔سنتھیا ڈی رچی نے کہاکہ ویزہ توسیع مسترد کرنے کے دو ستمبر کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے، وزارت داخلہ کو ورک ویزہ میں توسیع کا حکم دیا جائے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایاگیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…