منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا بڑا فیصلہ سٹیل ملز کو فروخت کرنے کے بجائے 30 سالہ لیز پر دینے کی تیاریاں

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر غیر استعمال شدہ پراپرٹیز کی فروخت کا عمل اگلے ہفتے سے ہوگا،پہلے مرحلے میں 32 پراپرٹیز کی نشاندھی کی گئی ہے،نشاندھی کردہ 32 میں سے 5 پراپرٹیز نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کو دیدی گئی ہیں۔

ان پانچ پراپرٹیز پر کم آمدنی والے افراد کیلئے سستے گھر بنائے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کی اراضی کو30سال کیلئے لیز پر دینے کا طے پایا ہے ۔ وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے بعد اس پر پیش رفت شروع ہوگی۔سٹیل ملز کے نقصانات 350 ارب روپے کے ہیں ۔ترجیح ہے کہ سٹیل ملز کو پیداوار کیلئے دوبارہ بحال کیا جائے۔نجکاری کمیشن 17 سے 19 اداروں کی نجکاری پر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ملکیت، واجبات سمیت مختلف مسائل ہیں۔ کے الیکٹرک کے معاملات آئندہ ایک دو ماہ میں حل کرلئے جائیں گے۔اس سال 19 اداروں میں سے اکثریتی کی نجکاری کرلی جائے گی۔روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو بحال کریں گے، فروخت نہیں ہوگا۔ ڈی جی نجکاری کمیشن افتخار حسین کا اس موقع پرکہناتھاکہ نشاندھی کردہ 32 میں سے 27 پراپرٹیز کی فروخت سے 6.2 ارب روپے مل سکیں گے۔نیا پاکستان ہائوسنگ سوسائٹی کو دی گئی 5 پراپرٹیز کی مالیت 6.3 ارب ہے
خریدار اپنی خواہش اور منصوبے کے تحت پراپرٹیز کے استعمال کا مجاز ہوگا۔پہلے مرحلے میں 7 ستمبر کو اسلام آباد میں پراپرٹیز کی فروخت ہوگی۔خریداری کے خواہشمند دس فیصد رقم جمع کراکے پراسس میں شامل ہوسکیں گے۔فروخت کیلئے پیش کردہ پراپرٹیز اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…