ملتان ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں تاریخ کا منفرد اور انوکھا مقدمہ سامنے آیا ہے،ماں بچے کا نام ولدیت تبدیل کروا کر جعلی پاسپورٹ بنواکر بچے کو بیرون ملک بھیجنا چاہ رہی تھی، بچے کے ماں اور باپ کے درمیان کئی سال قبل علیحدگی ہوئی تھی اور بچے کی تحویل کی بابت معاملہ ہائی کورٹ ملتان بنچ میں زیرسماعت
ہے، بچے کے باپ ناصر احمد قریشی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ حقیقی ماں، نئے جعلی والدین اور دیگر ملوث ملزمان کے خلاف جعلی سفری دستاویزات بنانے، بچے کا حسب ونسب تبدیل کرنے اور بچے کو بدنیتی سے بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کرنے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔