پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سیلاب کی تباہ کاریوں سے آبی مخلوق بھی محفوظ نہ رہی، کروڑوں کی ٹرائوٹ مچھلیاں مر گئیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی) وادی سوات کی تحصیل مدین میں حالیہ سیلاب سے فش فارمز سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے اور 3 لاکھ سے زائد بڑی ٹراؤٹ مچھلیاں مرگئیں جس کے نتیجے میں فش انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگا ہے اور کروڑوں کا نقصان ہوگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مدین

میں فش فارمز کے مالکان نے بتایا کہ ان کے فش فارمز سے لاکھوں مچھلیاں مرگئیں اور ہزاروں بچے پانی کی نذر ہوگئے جس سے ان کا لاکھوں کا نقصان ہوا جبکہ فش فارم بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔مقامی لوگوں کے مطابق ٹراؤٹ کے تالابوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا جس کے باعث فش مالکان نے مچھلیاں کو بازاروں میں لاکر بیچنا شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں ٹراؤٹ کی قیمت 3 ہزار روپے کلو سے کم ہوکر 5 سو روپے فی کلو ہوگئی ہے۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے خراب ہونے سے مچھلیوں کی ترسیل ناممکن ہوگئی اور سڑنے کے ڈر سے بیشتر فش فارمز میں مرنے والی مچھلیاں مقامی دیہاتیوں میں بانٹ دی گئیں۔متاثرہ کاروباری طبقے نے حکومت سے نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…