راولپنڈی ( آن لائن)سیلاب سے متاثرہ علاقہ خوشاب میں پاک فوج کے جوان پہنچ گئے اورانتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان ریلیف کے کاموں کے لیے خوشاب پہنچ گئے ہیں ،پاک فوج لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ سے تعاون شرع کر دیا ہے۔
حالیہ تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے خوشاب کے 10دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں۔منگلا کور کے جوان نقصانات کا اندازہ لگانے اور متاثرہ دیہات میں ریلیف کے اقدامات میں مصروف ہیں،پاک فوج کے جوان سیلاب سے متاثرہ دیہات جبی،ڈھوکڑی،بھولا،خالق آباد میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں،وحیر،حدالی میں بھی ریلیف کے کام جاری ہیں۔