لندن (آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دو سالوں میں قرض میں 14ہزار 600 ارب اضافہ ہوا، پاکستان کا قرض71 سالوں میں30 ارب تک تھا، تحریک انصاف کی دو سالہ حکومت میں ساڑھے44 ہزار ہوگیا ہے، عمران خان نے توقرضوں میں10 ہزار ارب کمی کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر
اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے 5 سالہ دور حکومت میں قومی قرضوں میں 10ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے دوسالوں میں11ہزار 600 روپے اضافہ ہوا۔اسی طرح مسلم لیگ ن کے 5 سالوں میں قومی قرض اور ادائیگیاں 13ہزار500 ارب کا اضافہ ہوا۔ جبکہ تحریک انصاف کے 14 ہزار 600 ارب کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سے قوم سے قومی قرضوں میں 10 ہزار ارب کمی کا وعدہ کیا تھا۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.842 ارب ڈالر تھا، 21 اگست 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.722 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.712 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.130 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا۔ 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.640 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.081 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دو سالوں میں قرض میں 14ہزار 600 ارب اضافہ ہوا