جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اربوں کے مالی نقصان کا انکشاف ہسپتال میں کتنے اربوں روپے  سے زائد کا ریکارڈ غائب، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا تفصیلات

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اربوں روپے کے مالی نقصان کا انکشاف ہوا ہے، ہسپتال کی ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی نے آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے

بچائو کے لیے سامان کا ریکارڈ نہ ہونے کے بعد ایک اور آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی، ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی نے ہسپتال میں اربوں روپے کے مالی نقصان کی نشاندہی کردی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں 4 ارب 5 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کا حساب موجود نہیں جبکہ 4 ارب سے زائد رقم غیر ضروری طورپرخرچ کی گئی، اخراجات سے متعلق ہسپتال ریکارڈ میں تفصیل بھی موجود نہی، لوکل خریداری کیلئے قواعد و ضوابط پرعمل نہ کرتے ہوئے 80 کروڑ28 ہزار روپے خرچ کئے گئے، شہریوں نے نقصانات کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ہسپتال میں 691 ملین روپے کے اخراجات سے متعلق بھی ریکارڈ موجود نہیں ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق معاملے کے حوالے سے محکمہ صحت اور دیگر اعلی حکام کو تحریری جواب دے دیا گیا ہے، اکائونٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تمام معاملات واضح ہو جائیں گے۔ آڈٹ رپورٹ میں 15 کروڑ57 لاکھ روپے سے زائد کے کی جعلی معائنہ پرچیاں جاری ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…