پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

’’15ستمبر سے سکول کھولنے کا سرکلر جاری ‘‘ ترجمان وزیر تعلیم نے تردید کردی، کیا اعلان کردیا ؟‎

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملیر نے ضلع بھر میں اسکول کھولنے کا سرکلر جاری کردیا ، صوبائی وزیر تعلیم نے سرکلر کو مسترد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ای او کی طرف سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر سے ضلع بھر کے سکول کھول دیے جائیں گے جبکہ

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کورونا ایس او پیز کے تحت سکول کھولے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے اور جاری کردہ ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعید غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیرِ تعلیم کی زیرِ صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 7 ستمبر کو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتِ حال بہت حد تک بہتر ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ ایس او پیز کو فائنل کیا ہے اور کچھ سفارشات بھی دی ہیں، سفارشات کے مطابق 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے ایک ساتھ نہ کھولے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سفارشات کے مطابق تعلیمی اداروں کو مختلف اسٹیج میں کھولا جائے، کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 15 ستمبر سے کلاس نہم سے اوپر کی کلاسز کو کھولا جائے۔سعید غنی نے کہا کہ چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کو 21 ستمبر اور پری پرائمری سے پانچویں جماعت تک کو 28 ستمبر سے کھولا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی جانب سے وفاق کی کمیٹی کو سفارش کریں گے، اگر کوئی اسکول مذکورہ تاریخ سے قبل کھلتا ہے تو وہ خلافِ قانون قرار پائے گا۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اسکول ایس او پیز کے لیے کچھ وقت مانگتا ہے تو اسے دیا جا سکتا ہے، ہم 7 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد کوئی حتمی اعلان کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…