بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خوشخبری  اسلام آباد میں کس چیز کا افتتاح کر دیا گیا ؟ 

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں نادرا آفس کا افتتاح کر دیا۔جمعہ کو نادرا آفس کا قیام اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا،سمندر پار پاکستانی ایک ہی چھت تلے نادرا سروسز کے علاوہ پاسپورٹ کی بھی سہولت حاصل کر سکیں گے،اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کے

افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کو پاسپورٹ بنانے کے لیے اپنے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا،سمندر پار پاکستانی اپنے اپنے اضلاع کی بجائے اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن سے ہی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔دریں اثناء اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آسانی کے لیے قوانین بنا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے، جب اوورسیز پاکستانی وطن آئیں گے تو آسانی سے چھٹیاں گزار سکیں گے۔ذلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے زمین کے تنازعات کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے قوانین سازی پر کام کرلیں گے۔ذلفی بخاری نے کہا کہ کامن ویلتھ کے ممالک کے ساتھ دوہری شہریت پر اشتراک کی کوشش کر رہے ہیں، جو ممالک دہری شہریت رکھنیکی اجازت دیں گے ان کیساتھ تعاون کیلئے دفتر خارجہ کی مدد لیں گے، دوہری شہریت رکھنے کی اجازت سے متعلق ابھی مشاورت اور کام جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…