جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

دنیا بھرکی 1500بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی فہرست میں شامل

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا بھرکی 1500بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔سال 2021 کیلئے عالمی یونی ورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔93ممالک کی 1500 بہترین یونی ورسٹیوں کواس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی

رینکنگ میں شامل ہیں۔رینکنگ میں آکسفورڈ،اسٹینڈ فورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹی بالترتیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی پہلی 500 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا پائی البتہ 600 بہترین یونیورسٹیوں میں عبدالولی خان اور قائداعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔اس کے علاوہ کامسیٹس،ایگریکلچریونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بھی اس فہرست میں شامل ہے۔لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بھی فہرست میں موجودہے۔یونیورسٹی آف پشاور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراوریوای ٹی لاہورکے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،پیرمہرعلی شاہ ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی،پنجاب یونیورسٹی لاہوراور سرگودھا یونیورسٹی بھی 1500 یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہیں۔یونیورسٹی آف ویٹرنی اینڈ اینمل سائنسز بھی اسی فہرست کا حصہ ہے۔رینکنگ کے لیے مختلف جامعات کی ایک کروڑ 30 لاکھ ریسرچ پیپرز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…