جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جمعہ کے دن ملک میں کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کر دی

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعه کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

جبکہ ہفتہ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی / وسطی پنجاب، اسلام آباد ،بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش ملی میٹر کے مطابق اسلام آباد (ائیرپورٹ 115 ، زیرو پوائنٹ 25 ،گولڑہ 23 ، بوکرا 22 ، سید پور 19) ، قصور 95 ،بہاولنگر 78،لاہور ( ائیرپورٹ 70،سٹی 48) ،چکوال 46، سرگودھا 33، راولپنڈی (شمس آباد 32 ، چکلالہ 27) ، حافظ آباد 29 ، جوہرآباد 26 ، اٹک 20 ، ساہیوال 16،مری 14،سیالکوٹ 09، جہلم 08، بہاولپور ( ائیرپورٹ07)، منڈی بہاؤالدین ، نارووال 06، نور پور تھل 04 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03 ، گجرات ،گجرانوالہ، خانیوال 01 ،خیبر پختونخوا: مالم جبہ 42 ، کاکول 19،پاراچنار 14، بالاکوٹ ،پٹن 13 ، سیدو شریف 08 ، کالام ، میرکھانی03 ، کشمیر: مظفرآباد (، سٹی ،ائیرپورٹ11) ، گڑھی دوپٹہ 11، راولاکوٹ 10،کوٹلی 07،گلگت بلتستان: استور،گلگت ، بگروٹ 02 اور گوپس میں01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43 ،سکھر اورشہید بینظیر آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…