جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماں کا اکلوتا سہارا وطن پر قربان ہو گیا‎ شہید باپ کا۔۔۔شہید بیٹا لیفٹیننٹ ناصر خالد‎‎

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے جوان جب ملک پر کوئی بھی آنچ آتی ہے تو وہ اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے، ایسا ہی کچھ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید نے کیا، وہ پاکستان کے امن و امان کے دشمنوں کے

خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ وہ شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں کی جانب سے کئے گئے دھماکے میں شہید ہو گئے۔ لیفٹیننٹ ناصر خالد آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجو ایٹ تھے، ان کے والد نے بھی شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ان کے والد پولیس کے محکمہ میں ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ ناصر خالد اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ ان کے خاندان میں صرف ان کی والدہ تھیں۔ شہید لیفٹیننٹ کی اپنی والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہیں، جس پر صارفین ان کی والدہ کے لئے دعا کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر دیں، پہلے ان کے شوہر ملک کی خاطر شہید ہوئے اور اب ان کا بیٹا اپنے پاک وطن کی خاطر شہادت کے رتبے پر فائز ہوا، یقیناً ان کی والدہ ایک عظیم خاتون ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…