اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

آصف زرداری اور نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ، حکومت کے خاتمے پر اتفاق، اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،اکیلے سیاسی پرواز ممکن نہیں ملکر وفاقی حکومت کے خاتمے کی تحریک چلانے کے بارے میں اتفاق کیا گیا،نوازشریف پر وطن واپسی کے لئے حکومت اور عدلیہ کے دباؤ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی،دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما باہر پریس کانفرنس کرتے رہے

جبکہ اعلیٰ قیادت کانفرنس کال پر وفاقی حکومت کے خاتمے کا پلان بناتی رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی سیاسی مخالفین مشکل وقت میں ایک پیج پر آگئے ہیں،مسلم لیگ(ن) کے وفد کے بلاول ہاؤس کراچی کے دورے اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فون پر بات کروائی ہے۔دیگر پارٹی رہنما جب باہر آکر پریس کانفرنس کر رہے تھے تو دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کانفرنس کال پر بات چیت کر رہی تھی۔کانفرنس کال میں بلاول بھٹو زرداری،سابق صدر آصف زرداری،شہبازشریف اور نوازشریف موجود تھے۔گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اکیلے سیاسی پرواز ممکن نہیں ہے اس لئے ملکر کچھ کرنا ہوگا۔ٹیلی فونک رابطے میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کے خاتمے کے لئے تحریک کے آغاز کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،اکیلے سیاسی پرواز ممکن نہیں ملکر وفاقی حکومت کے خاتمے کی تحریک چلانے کے بارے میں اتفاق کیا گیا،نوازشریف پر وطن واپسی کے لئے حکومت اور عدلیہ کے دباؤ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…