اسلام آباد (این این آئی)غیرملکیوں کو بزنس ویزوں کے اجراء میں بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے، سیکریٹری داخلہ نے غیرملکیوں کو بزنس ویزوں کے اجراء کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ سنتھیا رچی کو
بزنس ویزا خلاف قانون ملا۔ذرائع نے بتایا کہ ہبد عنوانی وزات داخلہ اور پاسپورٹ آفس کے متعلقہ دفاتر میں سامنے آئی، 2018 اور 2019 میں جاری تمام بزنس ویزوں کی تصدیق ہوگی۔سیکڑوں غیرملکیوں نے مبینہ طور پر بوگس کاغذات پر بزنس ویزے حاصل کیے، غیرملکیوں کو بزنس ویزوں کے اجرا میں پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کے انچارج ڈپٹی سیکریٹری طارق علیم ہوں گے، انکوائری افسر 10 دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کا حکم امریکی شہری سنتھیارچی کو دیئے گئے بزنس ویزے کے پس منظر میں سامنے آیا، وزارت داخلہ نے عدالت میں اعتراف کیا تھا سنتھیا رچی کو بزنس ویزا خلاف قانون ملا۔