پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

گریڈ 19 کا بیورو کریٹ، 50 کروڑ کے اثاثے، 20 کروڑ روپے ملازم کے نام منتقل کئے، نیب نے دھر لیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گریڈ 19 کے آفیسر چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین اور شریک ملزم انجم ذیشان کو گرفتار کرلیا،ملزم پر70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاؤنٹ بنانے کا الزام ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزم مظہر حسین ایل ڈی اے میں بطور چیف انجینئر بھی تعینات رہے تاہم اس دوران مبینہ طور پر کم و بیش 50 کروڑ مالیت

کے اثاثہ جات اپنے اور اہل خانہ کے نام بنائے۔مرکزی ملزم مظہر حسین نے اپنے 20 ہزار ماہانہ کے ملازم بھانجے کے نام 20 کروڑ روپے منتقل کئے۔ ترجمان کے مطابق نیب نے ملزم مظہر حسین کیخلاف گزشتہ سال مبینہ مالی غبن کی شکایت پر انکوائری کا آغازکیا،دوران انکوائری ملزم کا دیگر شریک ملزمان کی معاونت سے مختلف سرکاری منصوبوں میں مالی فوائد حاصل کرنے کے شواہد موصول ہوئے، ملزم نے ایمنیسٹی سکیم کے نام پر کروڑوں روپے کا اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات میں اضافہ کیا۔تحقیقاتی ٹیم کو ملزم کی جانب سے 23 کروڑ اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے شواہد حاصل ہوئے جس کے ذائع ملزم تاحال ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ملزم کے نام ایل ڈی اے ایونیو میں کنال،کنال کے 3 پلاٹ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ دیگر اثاثہ جات میں دس،دس مرلہ کے 2 پلاٹ بھی ایل ڈی ایونیو سوسائٹی میں پائے گئے،ملزم کے نام مزنگ لاہور میں 4 قیمتی فلیٹ ہونے کا انکشاف ہوا جنہیں فروخت کرتے ہوئے ملزم نے کروڑوں روپے بنائے،موضع امیر پورہ میں 16 کنال 11 مرلہ اراضی کی موجودگی بھی پائی گئی، بعد ازاں ملزم کے ذاتی اکاؤنٹ میں 8 کروڑ منتقل ہوئے جس کے ذرائع بھی نہ بتائے جا سکے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے جمعہ کے روز احتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش کیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…