لاہور (آن لائن) لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی 19گاڑیاں دو برسوں میں ساڑھے چار کروڑ کا تیل کھا گئیں،19گاڑیوں کی رپیئرنگ اور مینٹیننس پر 70لاکھ خر چ ہوئے ،محکمہ ہائیرایجوکیشن نے لیگی رکن حنا پرویز بٹ کے مطالبے پرپنجاب اسمبلی میں رپورٹ جمع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے پاس 19مختلف گاڑیاں ہیں۔
مالی سال 2017-18کے دوران پیٹرول کی مد میں تین کروڑ خرچ ہوئے۔مالی سال 2018-19میں پیٹرول کی مد میں ایک کروڑ پچاس لاکھ خر چ ہوئے۔مالی سال 2017-18کے دوران گاڑیوں کی رپیئرنگ اور مینٹیننس پر چالیس لاکھ خرچ ہوئے۔مالی سال 2018-19میں گاڑیوں کی رپیئرنگ پرتیس لاکھ خرچ ہوئے ۔