اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بحریہ ٹائون کراچی میں اپنی نوعیت کے پہلے پرائیویٹ 12چھوٹے ڈٰیمز تعمیر کئے گئے ہیں ، کراچی میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ان ڈیمز میں 167.6ملین گیلن پانی سٹور کیا گیا ہے، ڈیمز کی وجہ سے بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے اور اس پانی کے ذریعے ہونیوالی تباہی سے
بھی بچائو ممکن ہوا ہے ،بحریہ ٹائون کراچی میں مزید ڈیمز بنائے جائینگے اور موجودہ ڈیمز میں پانی سٹور کرنے کی صلاحیت 275پلس ملین گیلن تک بڑھائی جائیگی ، پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے ، اقوام متحدہ کے مطابق 2025کے آخر تک 1.8 بلین لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا ہوگا۔