لاہور( این این آئی)چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں حالیہ شدید سیلاب کی وجہ سمندری طوفانوں میں اضافہ ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث سطح سمندر بلند ہونے کا نتیجہ ہے۔سرکاری ریڈیو کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی شہری آبادی سے گرمی پیدا ہونے کے
باعث کراچی میں سیلاب بڑھ رہے ہیں،کراچی میں 2010 ،2011 اور 2014 کے سمندری طوفانوں کے اثرات پڑے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے سمیت تمام اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے جس کا مقصد بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔