بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

حکومت کا ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے منشیات کے خلاف کارروائیوں سے متعلق صدر و وزیراعظم کو اعتماد میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری، نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں تجاویز تیار کی جائیں گی ۔

اعظم سواتی اب جامعات کے وائس چانسلرز سے بھی ملاقات کریں گے۔کالجز کو ڈرگ فری اور سموک فری بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اعظم سواتی کو تعلیمی اداروں کے دور ے کرنے اور تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے ہی حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیاہے۔سادہ کپڑوں میں انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والوں کی سزائیں دگنی کرنے کے لئے قانون سازی کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام تعلیمی ادارے انسداد منشیات کے حوالے سے خود بھی اقدامات اٹھائیں۔  وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے منشیات کے خلاف کارروائیوں سے متعلق صدر و وزیراعظم کو اعتماد میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری، نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں تجاویز تیار کی جائیں گی ۔ اعظم سواتی اب جامعات کے وائس چانسلرز سے بھی ملاقات کریں گے۔کالجز کو ڈرگ فری اور سموک فری بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…